ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی اسپتال کمپاؤنڈ میں درخت گرنے سے 2افراد زخمی۔4کاروں کو پہنچا نقصان

اڈپی اسپتال کمپاؤنڈ میں درخت گرنے سے 2افراد زخمی۔4کاروں کو پہنچا نقصان

Fri, 21 Jun 2019 21:41:38    S.O. News Service

اڈپی،21/جون (ایس او نیوز) اڈپی میں واقع کے ایم سی اسپتال کے ایمرجنسی یونٹ کے باہر موجود ایک بہت بڑا درخت گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ کمپاؤنڈ میں پارک کی گئی چار کاروں کو نقصان پہنچا ہے۔

بتایاجاتا ہے کہ اسپتال سے باہر نکلنے والے دو افراد گرتے ہوئے درخت کی زد میں آ گئے۔ ان زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال میں داخل کرلیا گیا۔ مقامی افراد کی مدد سے پولیس عملہ درخت کو کمپاؤنڈ سے ہٹانے میں لگاہوا ہے جس کے لئے جے سی بی مشین مدد لی گئی ہے۔


Share: